کرالہ پورہ اورلون ہرے میں آگ ،2دکانیں اور رہائشی مکان خاکستر

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ بازار میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دو دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں جبکہ لون ہرے کے سنر پورہ میں ایک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔پیر کو بعد دوپہر کرالہ پورہ بازار میں جموں و کشمیر بینک کے نزدیک ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر ٹینڈر فوری طور جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کر کے آگ پا قابو پالیا تاہم آگ کی اس واردات میں دو دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں ۔اس دوران لون ہرے کے سنر پورہ میں بھی آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔