کثرت میں وحدت

 
 کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 36مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایوئینٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔