کبھی ہار مت مانو اور پھر لڑو: یوراج

 ورکشائر/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل را¶نڈر یوراج سنگھ نے ورکشائر کے کیلڈکاٹ پری پیٹری اسکول میں اپنی غیر سرکاری تنظیم 'دی یووی کین فا¶نڈیشن' کے لیے ایک چیرٹی پروگرام منعقد کیا جہاں انہوں نے نوجوانوں کی کبھی ہار نہیں ماننے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔یہاں سینٹینری ہال میں میکنزی ہومز نے یوراج کی این جی او کی حمایت میں ایک چیرٹی پروگرام منعقد کیا تھا۔بی بی سی کے براڈکاسٹر ہردیپ سنگھ کوہلی نے یہاں بدھ کو منعقد اس پروگرام کی میزبانی کی جہاں ہندستانی کرکٹر یوراج کی کینسر سے جنگ اور پھر اس سے واپسی کرتے ہوئے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کہانی کو بطور ترغیب پیش کیا گیا۔یہاں یوراج کی یو وی کین فا¶نڈیشن اور یووی فیشن پر بھی بات کی گئی۔ ہندستانی کرکٹر نے حال ہی میں اپنا فیشن برانڈ بھی لانچ کیا ہے جس سے ہونے والی آمدنی کینسر سے لڑرہے بچوں کے علاج میں مالی مدد فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی میں ہندستانی ٹیم کا حصہ یوراج نے کینسر سے اپنی جنگ کے تعلق سے کہا "میرے لیے یہاں ہونا اعزاز کی بات ہے کہ میں آپ سب کے سامنے اپنے دل کی بات اور نجی سفر کو بتا پا رہا ہوں۔ میں نے کینسر سے کس طرح جنگ لڑی اور پھر اس سے واپسی کی اور آج میں آپ کے سامنے ہوں۔ "انہوں نے کہا "میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کبھی ہار نہیں مانی اور آج لڑ کر سبھی کی حوصلہ افزائی کر پا رہا ہوں کہ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کبھی ہار مت مانو اور ہر رکاوٹ کو پار کرکے آگے بڑھتے رہو۔ میں نے زندگی میں دو اصولوں کے ساتھ گزاری ہے کبھی ہار مت مانو اور دوسرا گیرو تو کھڑے ہو کر آگے بڑھو۔ "اس دوران چیریٹی ڈنر بھی منعقد کیا گیا جس سے جمع ہونے والے پیسے کا فا¶نڈیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یو این آئی ۔