کا لا کوٹ میں فوج نے وہیل چیئر تقسیم کیں

راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے کالا کوٹ کے متعدد علا قوںمیں معذور افراد کو وہیل چیئر تقسیم کی گئیں ۔فوج کی راشٹریہ رائفل کی جانب سے وردھامن انڈسٹری لدھیانہ کے آپسی اشتراک سے دیہات میں 50کے قریب معذور افراد کی نشاندہی کی ۔فوج کی جانب سے مذکورہ سروے کیلئے پنچایتی اراکین و معززین کو بھی استعمال کرتے ہوئے معذوروں کی نشاندہی کی گئی ۔اس کے بعد فوج نے لدھیانہ سے مذکورہ وہیل چیئرز کو راجوری منتقل کر کے مذکورہ افرادکے حوالے کیا۔مکینوں ومعززین نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے معیاری قدم اٹھائے گئے ہیں ۔انہوںنے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اقدامات کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔