کا صحافیوں کو حمایت کا اعلانNSUI

 
جموں //نیشنل سٹو ڈنٹ یونین آف انڈیا نے آئی جی ٹریفک بسنت رتھ کے صحافی کیساتھ کئے گئے برتائو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔یہان منعقدہ ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے NSUIکے وکاس نے ریاستی اور پولیس انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کیساتھ مذکورہ برتائو کیلئے تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے کیلئے آئی جی کی جانب سے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ تعریف کے قابل ہیں تاہم عام لوگوں کیساتھ اختیار کئے گئے رویہ کی وجہ سے عوام اور پولیس کے درمیان ایک خلاء پیدا ہو گئی ہے ۔نیشنل سٹوڈنٹ یونین کے ممبران نے الزام عائدکیاکہ اس سے قبل بھی آئی جی ٹریفک نے عام لوگوں کیساتھ بدسلوکی کی ہے لیکن ریاستی انتظامیہ کی جانب سے کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ مذکورہ واقعہ کو سنجیدگی کیساتھ لیا جائے او ر اس سلسلہ میں کاروائی عمل میں لائی جائے ۔