جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر10گیتا بھون پریڈ جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ جے ایم سی ٹیم ممبران نے اپنا لیکچر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ شروع کیا۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں کو پالی تھین کا استعمال نہ کرنے اور ایک ایک پودا لگانے کی اپیل کی،تاکہ ماحول کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علیحدہ علیحدہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کی ۔ پروگرام میں اشونی کمار، رومیت کمار،وید پال شرما و دیگران نے شرکت کی ۔
کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرامJMC
