کا ر حادثے میں سات افراد شدید زخمی

نوشہرہ//نوشہرہ میں ایک کار حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ یہ حادثہ ٹی سی پی نوشہرہ میں پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق راجوری سے جموں کی طرف جارہی کار زیر نمبرنوشہرہ ٹی سی پی میں حاد ثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میںجاگری جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت رشپال شرما ، کملیش کماری ، اندر کمار ، جیوتی شرما، مونیکا شرما و ادتیہ شرما کے طور پر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو فوری طور پر فوج کے اہلکاروں نے جائے حادثہ سے اٹھاکر نوشہرہ ہسپتال پہنچایاجہاں سے سبھی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاگیاہے ۔ تمام زخمی ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں جو سانبہ کے رہنے والے ہیں ۔