کاکہ پورہ پلوامہ میں غلاظت اور گند گی کے ڈھیر

پلوامہ//جنوبی قصبہ پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں غلاظت اور گند گی کے ٖڈھیر جمع موجود ہونے کی وجہ سے ہر سوبدبو پھیل چکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کاکہ پورہ کو 2014میں تحصیل کا درجہ دیکر تقریباً تمام سرکاری دفاتریہاں قائم کئے گئے لیکن میونسپل کمیٹی کا قیام ہنوز باقی ہے ،جس کے باعث آبادی کومختلف مسائل کا سامنا ہے۔لوگوں کے مطابق مین بازار ، نیوکالونی ، لاٹھی کول اورڈانگر محلہ میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر جمع ہیںاورپورے گائوں میں بدبوسے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کایہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ کا کہ پورہ میں میونسپلٹی کا قیام عمل میں لایا جائے لیکن آج تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔انہو ںنے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس سلسلے میںمداخلت کی اپیل کی ہے۔