کاکا پورہ پلوامہ میں اینٹ بھٹہ گر گیا ۔3غیر مقامی مزدور زندہ دب کر ہلاک

سید اعجاز

سرینگر//پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے کے اوکھو گائوں میں جمعرات کی دوپہر اینٹوں کا بھٹہ کی دیوارگرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لقمان خان ولد سلیمان، راج دیو ولد دیویندر کمار اور کلبی خان کے طور پر ہوئی ہے، سبھی اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔تینوں اینٹوں کے بھٹے میں کام کررہے تھے جس کے دوران وہ انٹیں بڑی تعداد مین گرنے سے ان کے نیچے دب گئے۔دیگر کام کررہے مزدوروں اور عام لوگوں نے پولیس کی مدد سے انہیں نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔