سرینگر//اننت ناگ سے 45کلو میٹر دورعلاقہ کاچھون علاقہ میںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ مقامی لوگوںکا کہناہے کہ 1998میں علاقے کیلئے واٹر سپلائی سکیم منظور ہوئی اور سکیم کے تحت 30پوائنٹ نل نصب کئے گئے لیکن24گھنٹوں کے دوران محض ایک گھنٹہ ہی پانی فراہم کیا جاتا ہے اوراس کیلئے بھی کوئی وقت مقرر نہیں ہے ۔ مقامی لوگوںنے اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وباء نے انہیں پریشان کیا ہے اور دوسری جانب پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ان کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔سی این آئی
کاچھون اننت ناگ پینے کے صاف پانی سے محروم
