کانگریس کے اقتدار میں آنے پر زرعی قوانین کی واپسی ہوگی:پرینکا

نئی دہلی// کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں منعقد مہا پنچایت سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو خودکفیل بنانے واالے کسانوں کا مذاق اڑانے والے اور انہیں غدار وطن کہنے والے کبھی بھی محب وطن نہیں ہوسکتے ۔انہوں کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وہ ان تینوں قوانین کو واپس لیا جائے گا۔