جموں //کانگریس کی او بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ شہیدی چوک میں پارٹی صدردفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ریاستی چیئرمین ایڈووکیٹ سریش کمار ڈوگرہ نے کی ۔اس دوران کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈوگرہ نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے سرحدی آبادی کو ریزرویشن دی گئی ہے لیکن اوبی سی طبقہ کو نظرانداز کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ منڈل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق طبقہ کو ستائیس فیصد ریزرویشن دی جائے تاکہ اس طبقہ کی بھی ترقی ہوسکے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت طبقہ کی فلاح و بہبود پر توجہ نہیں دے رہی ہے اورجائز مسائل حل نہیں کئے جارہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ان کے مسائل کا ازالہ نہیں کیاتو وہ عوامی احتجا ج کاسامنا کرنے کیلئے تیار رہے ۔
کانگریس کی اوبی سی کمیٹی کا اجلاس منعقد
