کانگریس کا کرگل شہید گور دیپ سنگھ سونی کو خراج

 جموں //کانگریس پارٹی نے کرگل شہید گور دیپ سنگھ سونی کو انکی20ویں شہادت پر زبر دست خراج ادا کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں ویلفئیر کمیٹی رام گڑھ اور شہید گوردیپ سنگھ سونی فادر اینڈ مدر کی جانب سے موضع پلوٹا، رام گڑھ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سابقہ وزیر و کانگریس کے ایک سینئر لیڈر رمن بھلہ اور ضلع کانگریس کمیٹی سانبہ کے صدر منجیت سنگھ نے  8ویں سکھ ریجمنٹ کے کرگل شہید گور دیپ سنگھ سونی کو زبر دست گلہائے خراج عقیدت ادا کیا ،جنھوں نے اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںشہید کے والدین ،سرپنچوں ، پنچوں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔شہید کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے بھلہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر دشمن کا مقابلہ کیا۔انہوں نے ایک سچے سپاہی کے طور پر اپنی قربانی پیش کی ،انی بہادری کو سلام کرتے ہوئے بھلہ نے کہا کہ کرگل فتح ایک حصولیابی تھی، جس پر قوم کو ان سپاہیوں پر فخر ہے،انہوں نے لوگوں کو اپنے آپ کو ملک کی بقا کیلئے وقف کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے شہید گوردیپ سنگھ کواپنے علاقہ کا ایک ہیرو قرار دیا اور ریاست میں ملی ٹینسی کی مدد کیلئے پاکستان کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان ابھی بھی اپنے ملک کے بقا کیلئے سخت مشن پر ہیں جس کیلئے عوام کوانہیں اخلاقی معاونت کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم ہزاروں میل ان سپاہیون سے اپنے گھروں میں آرام کی زندگی گُذار رہے ہیں ،تاہم ہمیں انکا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرنی چاہیے۔بھارت کو ایک طاقتور ملک بنانے میں فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مک نے اب تک جو بھی کچھ حاصل کیا ہے ،وہ سپاہیوں کی کارکردگی سے ممکن ہے۔  بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے بھلہ نے کہا جب سے این ڈی اے سرکار بر سر اقتدار آئی ہے تب سے مہنگائی ، پاکستانی بلا ااشتعال فائرنگ  اور سرحدوں پر انتثار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپاہیوں کی ہلاکتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔منجیت سنگھ نے کرگل جنگ میں فتح حاصل کرنے والے سپاہیوں کو شاندار خرج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1999کی کرگل جنگ کی وجے دوس ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی یاد تازہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انکی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم اپنے گھروں میں آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔