کانگریس پارٹی نے وارڈ نمبر 4 میں گھر گھر مہم چلائی

جموں //کانگریس پارٹی کی جانب سے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امید وار رمن بھلہ کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہفتہ کے روز یہاں وارڈ نمبر 4 ،کالی جنی پریڈ میں ووٹروں کی حمایت کے لئے گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔ ایک بیان کے مطابق مہم کی قیادت پارٹی کے ضلع صدر وکرم ملہوترہ کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر ممبران بھی تھے۔مہم کے دوران ضلع صدر وکرم ملہوترہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کانگریس پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔لوگوں کے مثبت رد عمل سے پوری ٹیم خوش تھی ۔ اس موقعہ پر ٹیم نے متعدد ووٹروں سے تبادلہ خیال کیا اور انکا تعاون طلب کیا۔