یواین آئی
موتیہاری/شیوہر // بھاجپا کے قومی صدر جے پی نڈا نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کو ایک ساتھ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے پاتال، سمندر، خلا اور زمین میں گھپلے کیے ہیں جبکہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد چارہ تک کھا گئے۔مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اور شیوہر میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ کانگریس نے پاتال، سمندر، خلا اور زمین پر گھپلے کیے ہیں۔ انہوں نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں گھپلے نہ کئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حد تب ہو گئی جب کانگریس کے حلیف آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو چارہ تک کھا گئے اور نوکریاں دینے کے نام پر لوگوں کی زمینیں اپنے نام پر لکھوا لیں۔آر جے ڈی کے خطوط کا مطلب بتاتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ آر جے ڈی کے ‘آر کا مطلب رشوت خوری، ‘جے کا مطلب جنگل راج اور ‘ڈی کا مطلب ہے دلدل۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور آر جے ڈی دیگر ریزرویشن طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتے ہیں۔ آئین میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو آئین کی سمجھ نہیں ہے۔ وہ تعلیم یافتہ نہیں ہے۔ لالو یادو بھی مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتے ہیں۔ نڈا نے کانگریس اور آر جے ڈی کو سناتن مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادے ندھی اسٹالن اور اے راجہ کے سناتن مخالف بیان پر راہل گاندھی، محترمہ سونیا گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا آنکھیں بند کر لیتی ہیں۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے امیدوار بنانے پر کانگریس پر حملہ کیا اور الزام لگایا کہ یہ لوگ ملک دشمن بھی ہیں۔ جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگانے والے۔ یہ لوگ ان سے ملتے ہیں اور انہیں ایم پی بنانا چاہتے ہیں۔بی جے پی صدر نے کانگریس پر دھوکہ دہی اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، “کورونا کے دور میں اس نے ویکسین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا۔ یہ خود ٹیکہ لگوا لیتے تھے لیکن لوگوں سے کہتے تھے کہ یہ مودی جی کی ویکسین ہے۔ یہ لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان غریبوں کا ملک ہے، انٹرنیٹ کا کیا ہوگا؟
بھاجپا عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کرتی ہے
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہرچیزمہنگی ہوگئی :پرینکا
یواین آئی
رائے بریلی//کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کے تئیں قطعی جوابدہ نہیں ہے اور یہ صرف عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے۔بھائی و کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں اونچاہار علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر چیز یومیہ مہنگی سے مہنگی تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے امیروں کا قرض معاف کیا ان کے وزراء کے بیٹوں نے کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دیا۔اس حکومت نے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔
کانگریس قیادت حب الوطن نہیں:گری راج سنگھ
یواین آئی
پٹنہ// بھاجپا کے شعلہ بیان لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے الزام لگایا کہ کانگریس ہندوستان کو ’اسلامی قوم‘ بنانا چاہتی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کو ’ہندوستان کا پاکستان‘ بنانا چاہتی ہیں۔ سنگھ نے بدھ کو یہاں الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ہندوستان کو ایک اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو مضبوطی سے قائم کرنے کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، جب تک سناتن کی اکثریت ہے ملک میں جمہوریت جاری رہے گی، انہوں نے محترمہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی حب الوطنی پر شک ظاہر کیا، اور دعویٰ کیا کہ دونوں ہندوستان سے فرار ہونے پر بھی غور کر رہے ہیں کیونکہ وہ ملک سے محبت نہیں کرتے۔بی جے پی لیڈر نے اس لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو 40 سے کم سیٹیں ملنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس بار کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی نہیں مل پائے گا کیونکہ وہ انتخابی نتائج میں سب سے نیچے ہوگی۔