: کانگریس نے اندراگاندھی کو ان کی 34 برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

جموں ، 31 اکتوبر (یو این آئی ) صوبہ جموںکے سبھی اضلاع اور تحصیل ہیڈکوارٹروں پر بدھ کے روز کانگریس نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کوان کی 34 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کا انعقا دشہیدی چوک جموں میں واقع کانگریس دفتر میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کانگریس کے عہدیداروں اور وکروں نے آنجہانی اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول مالائیں چڑھا کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر مقررین نے آنجہانی اندرا گاندھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمات اور خدمات کو یاد کیا۔اس موقع سابق ریاستی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے آنجہانی اندراکی ملک کے تئیںخدمات کو یا د کو یا د کرتے ہوئے کہا کہ’ آنجہانی نے ملک کو مضبوط کرنے کے بڑے اہم فیصلے لئے ہیں اس لئے آج ملک ترتی کی رہ پر گامزن ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ آنجہانی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم سب کو ہندومسلم سکھ اتحاد کو مضبوط کرنا چاہئے تا کہ ہم ملک میں امن وامان سے زندگی گذار سکیں ‘۔