کانگریس مہلاونگ نے کینڈل مارچ نکالا

جموں //حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں ہلاک ہو ئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانگریس کی مہلا ونگ نے جیون نگر میں کینڈل مارچ نکالا ۔کانگریس مہلا ونگ کی کارکنان نے ونگ صدر اندو پوار کی قیادت میں کینڈل مارچ نکالتے ہوئے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اندو پوار نے کہاکہ پورا ملک مہلوک فوجیوں کے لواحقین کیساتھ اس دکھ میں برابر کاشریک ہے ۔کارکنوں نے کہاکہ پلوامہ فدائین حملہ ملکی تاریخ میں ایک بد ترین حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔اس کینڈل مارچ میں خاتون کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے فوجیوں کو خراج عقید پیش کیا ۔