کانگریس لیڈرکا وادی چناب کیلئے ریزرویشن کا مطالبہ

رام بن //کانگریس کے سابقہ ضلع صدر او رکانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر فیروز خان نے پیر کے روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں وادی چناب کے لئے 5 فیصدی ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وادی چناب ، ریاسی اور ضلع اودھمپور کے دیگر پہاڑی علاقوں میں ریاستی و مرکزی سرکار کے محکموں میں5فیصدی ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے گورنر کی جانب سے جموں و کشمیر ریزرویشن بل میں ترمیم کرنے پر انکا شکریہ اد ا کرتے ہوئے اودھمپور اور ریاسی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کو اس میں شامل نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جی اے ڈی کی جانب سے سال 2015کے دوران اجرا حکم نامہ 1367 پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی چناب کے عوام کے صلاح کے بغیر ہی وادی چناب کے لوگوں کو پہاڑی مشاوروتی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوگل پرستان  نیل پاڈر مہور علاقہ کے لوگ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہیں اور کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے وادی چناب کے لئے اقتصادی اور سماجی حالات پر 5 فیصدی ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کو ریاست کے عوام کے ساتھ سیاست کھیلنے سے باز آنے کا انتباہ دیا تاکہ چناب کے نوجوانوں کو ریاستی و مرکزی سرکار کے محکموں میں 5فیصدی ملازمت کی نشستیں حاصل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکار وادی چناب کے لوگوں کو ریزرویشن فراہم کرنے میں ناکام رہی تو وہ سڑکوں پر آئیں گے