عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے آج جموںکا دورہ کررہے ہیں جس دوران وہ ایک پریس کانفرنس کرنے کے علاوہ کھوڑ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔کانگریس ترجمان کے مطابق کھرگے سنیچر کی صبح 11.30بجے ہوٹل زون بائی پارک، ریلوے سٹیشن جموں کے قریب ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں کانگریس صدر دوپہر 1.30بجے کھوڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی امیدواروںکے حق میں عوام سے ووٹ طلب کریں گے۔