عظمیٰ نیوز سروس
پنجاب //دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے جمہوری ڈھانچے کی تشکیل میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے عظیم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ بھاجپا ملکی جمہوریت اور آئین ہند کو بر قرار رکھنے کیلئے مضبوطی کیساتھ مثبت ہے ۔دیویندر رانا نے بوتھ انچارجوں کی میٹنگوں کی ایک سیریز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں متحرک اورترقی کرنے والے ہندوستان کے شہری ہونے کے ناطے ہمارا عہد اٹل ہے کہ باباصاحب کی طرف سے نسلوں کیلئے وصیت کردہ آئین کو برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کے لئے ہمارا عزم اٹل ہے‘‘۔ ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین جموں کے ساتھ دینا نگر اسمبلی حلقہ کے مختلف بلاکوں میں سورج سنگھ پنجاب کے گورداسپور لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار دنیش سنگھ ببو کی حمایت میںمنعقدہ پروگراموں کے دوران موصوف نے کہاکہ ’قوم آئین کے معمار کی ان کی یادگار شراکت کے لئے ہمیشہ مقروض رہے گی اور اپوزیشن انڈیاالائنس کی طرف سے درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کو پامال کرکے اس کی روح کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔موصوف نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ سے آئین کی کٹر محافظ رہی ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ’’ہم مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کے سپاہی کے طورپر انصاف، مساوات اور آزادی کی ان اقدار کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں جو ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمارے آئین میں درج کی ہیں‘‘۔کانگریس اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر ان کی تقسیم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے جعلی بیانیے پورے ملک میںاب نہیں چل سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ’’قوم ابھی تک پنجاب اور جموں و کشمیر دونوں میں کانگریس کی تاریخی غلطیوں کا شکار ہے۔موصوف نے کہاکہ مذکورہ پارٹیاں اپنی نام نہاد جعلی بیانیوں سے عوام کیساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں جوکہ اب کامیاب نہیں ہو سکتی ۔دنیش سنگھ ببو کے لئے ووٹ اور حمایت مانگتے ہوئے دیویندر رانا نے کہا کہ اس سے وزیر اعظم کے ہاتھ مزید مضبوط ہوں گے، جنہوں نے قوم کو تبدیل کرنے اور اسے عالمی رہنما بنانے کیلئے راہیں توڑنے والے اقدامات شروع کئے ہیں۔