کانڈی گلہوتہ میں رہائشی مکان خاکستر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے کانڈی گلہوتہ گائوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب لگی آگ کی وجہ سے ایک رہائشی مکان و مویشی خانہ خاکستر ہو گیا جس کی وجہ سے کچھ مویشی لقمہ اجل جبکہ دیگر کچھ شدید زخمی ہو گئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ عبدالحمید اور نگیانہ ناظمین کے رہائشی مکان میں اچانک اگ نمو دار ہوگئی جس کی وجہ سے ایک کیچن کمرہ اور مویشی خانہ جل کر راکھ ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے مویشیوں کیساتھ ساتھ گھر میں رکھا گیا ساز و سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی سرپنچ نیاز خان و دیگر ان نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ آگ کی وجہ سے ہوئے نقصان ہو تخمینہ لگا کر متاثر ین کو معاوضہ دیا جائے ۔