کانڈی گلہوتہ آتشزدگی میں مکان خاکستر

مینڈھر//بلاک بالاکوٹ کی پنچائت کانڈی گلہوتہ میں ایک مکان کو اچانک آگ لگنے سے مکان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق کانڈی گلہوتہ پنچائت سے تعلق رکھنے والے محمد جہانگیر ولد محمد لطیف کے مکان کو اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد گھر میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا اور ایک غریب شخص کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ کی خبر پھیلتے ہی علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں جائے واردات پر جمع ہوگئے اور آگ بجھانے کی کاروئی شروع کردی لیکن تب تک مکان جل کر تباہ ہوگیا۔
گول میں خصوصی پولیس بھرتی مہم منعقد ہوگی