کامگاروں کی سماجی و معاشی بہبودی ترجیحات میں شامل:سوربھ بھگت

بارہمولہ میں کامگاروں کی رجسٹریشن کیلئے مشن موڈ پروجیکٹ شروع
بارہمولہ//کمشنر سیکریٹری محنت و روزگار محکمہ سوربھ بھگت نے لیبر کمشنر اور دیگر متعلقہ اَفسران کے ہمراہ بارہمولہ میںجموںوکشمیر بلڈنگ اینڈاَدر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ ( جے اینڈ کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی )میں باقی ماندہ مستحق کامگاروں کی رجسٹریشن کے لئے مشن موڈ پروجیکٹ شروع کیا۔واضح رہے کہ پروجیکٹ کو شروع کرنے کا مقصد تمام مستحق مزدوروں اور کامگاروں جو اِس سے قبل حکومت کی معاونت سے جاری بہبودی سکیموں کے دائرے میں نہیں لائے گئے تھے ۔اُن کے لئے سماجی تحفظ اور دیگر مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے شروع کیا ہے۔اِس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کمشنر سیکریٹری کو کامگاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ صورتحال کے ددوران کئے گئے اِقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اِس ضمن میں رجسٹرڈ کامگاروں میں 4000روپے فی ماہ کے حساب سے بطورِ کووِڈ۔19 امداد کی گئی ۔پروجیکٹ شروع کرنے کے بعد کمشنر سیکریٹری نے رجسٹریشن کے بعد کامگار پردھان منتری شرم یوگی مندھن یوجنا( پی ایم ۔ ایس وائی ایم)، پی ایم جے اے وائی، اٹل پنشن یوجنا اور دیگر متعلقہ فلاح و بہبودی سکیموں اور پروگراموں سے اِستفادہ کرسکیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مزدور طبقے کی معاشی و معاشرتی بہبود او رانہیں موجودہ حالات میں ہر طرح کی اِمداد بہم رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔اِمدادی پروگراموں کی عمل آوری میںشفافیت کو یقینی بنانے پر زو ردیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے مختلف بہبودی سکیموں سے ہر قسم کی درمیانہ داری کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19اِمداد کامگاروں کو براہ راست ڈی بی ٹی طریقۂ کار کے تحت ان کے بینک کھاتوں میں جمع کی جاتی ہے۔دریں اثنا کمشنر سیکریٹری نے محکمہ کی دیگر بہبودی سکیموں بشمول پردھان منتری شرم یوگی مندھن یوجنا سکیم ، این پی ایس ٹریڈریس ، اٹل پنشن یوجنا ، پی ایم بی ایس وائی وغیرہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے افسروں کو ان پروگراموں کی بروقت اور مؤثر عمل آوری یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ضلع کے1011 مستحقین میں 95.85لاکھ روپے کی مالیت کے چیکیں بھی تقسیم کیں۔بعد میں کمشنرسیکرٹری نے متعلقہ افسروں کے ہمراہ کانلِ باغ بارہمولہ میں 1.34کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی مزدور سرائے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے کام کی رفتار میں سرعت لا کر اس پروجیکٹ کو فوری طور مکمل کرنے کی متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایت دی۔