کامرس کالج نے بین کالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے جموں کی کلسٹر یونیورسٹی کا انٹر کالجیٹ ٹیبل ٹینس (مرد/خواتین) ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین) ٹورنامنٹ ایم اے ایم کالج میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار کلسٹر یونیورسٹی ڈاکٹر جتیندر کھجوریہ مہمان خصوصی تھے اور جموں کے کلسٹر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر ونود بخشی اس موقع پر مہمان ذی وقارتھے۔ مردوں کے سیکشن میں پہلا میچ جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایم اے ایم کالج کے درمیان کھیلا گیاجس میں جی جی ایم سائنس کالج نے 03-02 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں کالج آف کامرس نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل میچ میںکامرس کالج نے جی جی ایم سائنس کالج کو 3-1 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔ کامرس کالج کے منائے مانسوترا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ خواتین کے حصے میں پہلا میچ کامرس کالج اورایم اے ایم کالج کے درمیان کھیلاگیاجس میں گو کامرس کالج نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی دوسرے میچ میں جی سی ڈبلیو گاندھی نگر کالج نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن 3-0 سے کو شکست دی۔ آخرمیں کامرس کالج نے جی سی ڈبلیو گاندھی نگر کالج کو 3-0 سے ہرا کر خواتین کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ انوی گپتا اورعینا گپتا نے اپنے تمام میچوں میں کامرس کالج کیلئے بہت اچھا کھیلا۔