کالج کی جانب سے عالمی یوم صحت منایا گیا MIER

 جموں//عالمی یوم صحت منانے کے سلسلہ میں MIER کالج آف ایجوکیشن کی جانب سے طلاب ،اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کیلئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا  اور انہیں اس دن کی جانکاری بیان کی۔ طبی کیمپ کے دوران 60افراد کو بلڈ پریشر اور ہائیپر ٹیشن کا مریض پایا گیا ۔اس موقعہ پر مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔MIER کی وائس چیر پرسن ڈاکٹر رینو گپتا نے طلاب ، اساتذہ اوردرجہ چہارم ملازموں کے ساتھطبی جانچ اور صحت کے مدعوں پر تبادلہ خیال کیا،میڈیکل افسر MIER ٹی سی بھگت نے اس موقعہ پر طبی جانچ کے علاوہ ’’عام صحت کے مدعوں‘‘ پر روشنی ڈالی اور عام بیماریوں کی علامتوں اور پرہیز کی جانکاری دی۔اسکے علواہ انہوں نے دل کا دورہ پڑنے، جانورں کے کاٹنے، بجلی کا جھٹکہ لگنے و جھلسنے کی صورت میں فراہم کئے جانے والے فسٹ ایڈ اقدام کی بھی جانکاری دی۔طلاب اور MIER کے ملازمیں نے کیمپ میں سرگرمی سے شرکت کی۔انچارج ایکسٹینشن یونٹ سمن دیوی نے رسمی طور سے ریسورس پرسن اور طلاب کا تعاون  دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آدتیہ گپتا نے طلاب اور ملازمین کے لئے طبی کیمپ منعقد کرنے کی سراہنا کی۔