کالجوں کیلئے سرمائی تعطیلات27دسمبر سے 14فروری تک

سرینگر//حکومت نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں 27دسمبر سے آئندہ 14 فروری تک سرما ئی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل کی جانب سے جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا’’ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالج 27 دسمبر 2021 سے14فروری 2022تک سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے، جموں ڈویژن کے تمام سرکاری ڈگری کالج جوگرمائی زون کے تحت آتے ہیں 27دسمبر 2021سے 5 جنوری 2022 تک سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔