کالا کیندر نے تمدنی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا

جموں //کالا کیندر جموں کی جانب سے ابھنیو تھیٹر میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران’ سمویدان جموں‘ فلم کی تیسری پیشکش کی رسم اجرائی بھی کی گئی ۔اس دوران موسیقی ،ڈانس اور مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ ان کے ہمراہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شاہنواز چوہدری ودیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔مذکورہ فلم ایک سچائی پر مبنی ایک کہانی ہے جس پر فنکاروں میں بہترین طرز عمل سے پیش کر نے کی کوشش کی ہے ۔فلم میں عام لو گوں کو سماجی برائیوں سے متعلق بیدار کرنے کےلئے ایک کوشش کی گئی ہے۔مذکورہ فلم میں سیما ڈوگرہ ،کنچن کھجوریہ ،سمن للتا ،سچن وزیر ،سریندر ودیگران نے اہم رول ادا کیا ۔