کالا بن کے پیل محلہ میں کئی گھر کیلئے 1ٹرانسفارمرنصب

منجا کوٹ //تحصیل منجا کو ٹ کے پسماندہ گائوں کالابن میں محکمہ بجلی کی جانب سے 200گھر کیلئے صرف ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی مناسب سپلائی ہی فراہم نہیں ہورہی ہے ۔صارفین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں کے پیل محلہ میں صرف ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جبکہ ترسیلی لائنوں کیلئے سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کو استعمال کیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ ایک بجلی ٹرانسفارمر پر زیادہ گھر ہونے کی وجہ سے بجلی کی انتہائی کم والٹیج مل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے تیل خالی کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ بجلی نظام کو بھی معیاری نہیں بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی مشکلات میں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں سپلائی کو معیاری بنانے کیلئے کوئی آفیسر اور ملازمین نہیں آتے جبکہ صرف بجلی کے بل ارسال کر دئیے جاتے ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ آفیسران نے رابطہ کر کے اضافی بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی مانگ کی گئی تاہم صرف جھوٹی یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں تاہم عملی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کا اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ بجلی کی مناسب سپلائی میسر ہو سکے ۔