کالاکوٹ وموگلابلاکوں کے اُمیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال

راجوری//ڈپٹی کمشنر محمداعجازاسدنے کالاکوٹ اورموگلابلاکوں کی مختلف پنچایتوں کے سرپنچ وپنچ اُمیدواروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقدہوا ۔واضح رہے کہ راجوری کی کالاکوٹ اورموگلاپنچایتوں میں پنچایتی انتخابات 8ویں مرحلے میں 8 نومبرکوہوں گے۔کالاکوٹ بلاک میں 21پنچایت حلقے اور155پنچ حلقے ہیں جبکہ موگلابلاک میں 11پنچایت حلقے اور 87پنچ حلقے ہیں۔ڈی سی راجوری نے کالاکوٹ اورموگلابلاکوں کے سرپنچ وپنچ اُمیدواروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پرماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کی عمل آوری یقینی بنانے پرزوردیا۔ڈی سی نے بتایاکہ ضلع میں شفاف اورخوش اسلوبی کے ساتھ پنچایتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرنظررکھنے کیلئے فلائنگ سکارڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔انہوں نے اُمیدواروں پرزوردیاکہ وہ ضلع انتظامیہ کوتعاون دیں۔اس دوران ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ کالاکوٹ ودیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔