کالاکوٹ راجوری میں مسلح تصادم آرائی شروع

 سومیت بھارگو

راجوری//راجوری کے کالاکوٹ علاقہ میں تتہ پانی میںسیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے اور دہشت گردی مخالف جاری آپریشن میں فورسز نے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن پیر کی صبح فوج، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کالاکوٹ کے تتہ پاتی علاقہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے اطلاع کے بعد شروع کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تتہ پانی علاقہ کے سوم، بروہ دیہات سمیت علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد تلاشی شروع کی گئی جو شام تک جاری رہی اور بالآخر فائرنگ شروع ہوئی۔حکام نے کہا’’جب شام دیر گئے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تو فورسز آپریشن کر رہی تھیں‘‘۔ حکام نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔انہوں نے کہا کہ کالاکوٹ ٹاؤن سمیت پورے شہر میں گولیوں کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔