کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

جموں //جموں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں منعقد ہ ایک پروگرام کے دوران متعدد کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور صوبائی صدر جموںدیوندر سنگھ رانا نے ایک تقریب پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،ٹھا کر کشمیرا سنگھ نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔نئی شمولیت اختیار کرنے والوں میں  ایڈوکیٹ کارتار سنگھ، ایڈوکیٹ اوپسنا ٹھاکر، ایڈوکیٹ وجران، کے ایس ٹھاکر، ریاض احمد اور رسل سنگھ سمیت متعدد کئی وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات شامل ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموںمیں گرینیڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس دھماکے کے پیچھے وہ لوگ ملوث ہیں جو جموں و کشمیر میں انتشار اور خلفشار پھیلانے کی چاہتے ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کی ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھ کر ان عناصر کے شرپسند اور مذموم ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا۔