پونچھ//پونچھ کے کواڑیاں علاقے میں کانگریس کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سینئر لیڈر چوہدری عبدالغنی نے کی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران کئی کارکنان نے پارٹی میں شمولیت اختیا رکی ۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق سرپنچ مشتاق چوہدری ،حاجی باغ حسین،محمد اشرف،محمد صادق،محمد شریف،حسین محمد،حاجی محمد حنیف،سخی محمد،بلور حسین،غلام حسین،لال حسین،ڈاکٹر محمد بشیر،محمد عالم،فضل حسین،حاجی محمد بشیر،علی محمد،محمد دین،محمد رشید،زبیر حسین،محمد رزاق،محمد بشیرقابل ذکر ہیں ۔بیان کے مطابق ان کارکنان کا تعلق بھاجپا سے تھا جنہوںنے کانگریس کا دامن تھام لیا ۔ان کارکنان نے کہاکہ وہ رسانہ معاملے پر بھاجپا کے رویہ کے خلاف پارٹی سے کنارہ کشی کررہے ہیں ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ کانگریس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو تمام طبقوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رسانہ معاملہ پر ہو رہی سیاست افسوس ناک ہے اور اس بچی کو انصاف ملنا چاہئے تاکہ کوئی بھی شخص اس قسم کے واقعات کو انجام دینے کی ہمت نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پھانسی دی جانی چاہئے۔عبدالغنی نے کہا کہ اس وقت ملک ایک بہت ہی برے دور سے گزر رہا ہے اور صرف کانگریس ہی ملک کی سالمیت کو یقینی بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی طاقتیں ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں جن کو منہ توڑ جواب دیاجاناچاہئے ۔انہوںنے کارکنان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کا فیصلہ صحیح ہے اور اس وقت سیکولر مزاج کے سبھی لوگوں کو سامنے آکر فرقہ پرستی کو مات دینی چاہئے ۔سینئر لیڈر سید امیر حسین شاہ نے بھی تمام کارکنان کا خیر مقدم کیا اورچوہدری عبدالغنی کی قیادت پر بھروسہ کیاجائے ۔اس موقعہ پر گلزار جٹ،سابق سرپنچ یاسین چوہدری،ریٹائرڈ انسپکٹر محمد بشیر بجران،تاج خان،غلام حسین میلو،منیر کھٹانہ وغیرہ بھی موجودتھے۔
کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کادعویٰ
