کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل کی فراخ دلی | بُنکروںمیں راشن اور اَدویات تقسیم کیا

سرینگر// کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (سی ای پی سی) نے سرینگرمیں غریب کاریگروں اور ان کے اہل خانہ میں راشن اور اَدویات کی تقسیم کیلئے ایک کیمپ عمر حمید ، سکینڈ وائس چیئرمین سی ای پی سی شیخ عاشق ، ممبر سی او اے اور صدر کے سی سی آئی غلام نبی بٹ کی نگرانی میں انعقاد کیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حنیف بلخی اور دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے بُُنکروںکیلئے فراخدلی سے عطیہ دینے پر سی ای پی سی کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین سی ای پی سی سدھ ناتھ سنگھ نے اِنتظامی کمیٹی (سی او اے) کا اس نیک مقصد کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سدھ ناتھ سنگھ اور کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (سی او اے) سی ای پی سی نے فیصلہ لیا ہے کہ کونسل تین اضلاع بشمول بھدرواہ، میرزا پور اور سرینگر میں غریب کاریگروں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے طور پر 1لاکھ روپے کی مدد ادویات اور راشن کے لئے کرے گی۔ سی ای پی سی کے ممبر شیخ عاشق اور صدر کشمیر چیمبر آف کامرس نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
 
 

گھریلو پروازو ں کا 105واںدِن | سرینگر ہوائی اڈے پر2089مسافر اترے

 
جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے105واں دِن 3,461مسافروں کو لے کر 25پروازیں جموں اور سرینگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔1372مسافروں سمیت11کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 2089مسافروں کو لے کر14 پروازیں سرینگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 884گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں     76,644 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر1,415گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں   1,93,004مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔