سرینگر//حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کوجموں کشمیر میں کاروبار ی اصلاحی ایکشن منصوبے کے تحت تجارت کرنے میں آسانی سے متعلق اصلاح کے نفاذ کی ہدایت دی ہے۔ سرکار کی جانب سے ہفتہ کو جاری سرکیولر میں کہا گیا کہ مرکزی وزارت صنعت و حرفت کے فروغ صنعت و اندرونی تجارت محکمہ کی جانب سے کاروبار ی اصلاحی ایکشن منصوبے کے تحت تجارتی سفارشات کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے متعلق محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں کسی بھی محکمہ،ادارے یا ایجنسی کی جانب سے تجارتی ضوابط کے مسودے سے متعلق تاثرات حاصل کرنے سے قبل30دنوں سے زائد مدت کیلئے آن لائن عوامی منظر نامے پر رکھا جائے،جبکہ قانون بنیاد،لازمیت اور مسودے سے متعلق تجارت دوست ضوابط کو بھی مشتہر کیا جائے۔ سرکیولر کے مطابق مسودے سے متعلق تجاویز اور تاثرات کے علاوہ محکمانہ ازالہ جات کو بھی آن لائن ان معلومات کے ساتھ مشتہر کیا جائے کہ تاثرات کا ازالہ حتمی ضابطے میں کسی طرح کیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی اجازت نامے یا ضابطے میں کسی بھی نئے اضافے کو بھی معلوماتی سیکشن میں30دنوں کے اندر ’اپ ڈیٹ‘ کیا جائے جبکہ پورٹل پر کسی بھی شکایت یا سوال کو ایک ہی چھت کے نیچے موجود نوڈل افسر یا با اختیار حاکم کی وساقت سے7دنوں میں حل کیا جانا چاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام معائنہ پہلے ہی نشاندہی کئے گئے ضوابط کے تحت کیا جانا چاہے،اور اس سلسلے میں متعلقین کو پیشگی میں اطلاع دی جانی چاہے جبکہ انسپکشن رپورٹ کو متعلقہ حکام کی جانب سے محکمہ جاتی پورٹل پر معائنہ کے دو روز کے اندر اپ لوڈ کیا جائے۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تمام چانک اور غیر متوقعہ انسپکشنوں کو متعلقہ محکمہ کے سربراہ کی طرف سے پیشگی اجازت نامے سے مشروط رکھا گیا ہے،اور ریکارڈ کو پورٹل پر دستیاب رکھا جائے۔
کاروبار ی اصلاحی ایکشن منصوبہ | حکومت کی تمام متعلقہ محکموں کو اصلاح کے نفاذ کی ہدایت
