کاروان امن بس سروس 85مسافر مظفر آباد روانہ

سرینگر//سرینگر مظفر آباد کے درمیان اعتماد سازی کے تحت شروع کی گئی ہفتہ وار کاروان امن بس سروس کے ذریعے 85مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف روانہ ہوئے ۔کے این این کے مطابق بمنہ سرینگر سے صبح ساڑھے 7بجے کے قریب یہ بس کمان پوسٹ کیلئے روانہ ہوئی ۔ بس میں85مسافروں نے اپنا سفر کیا جس میں 2نئے اور83مہمان مسافر شامل تھے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ بس بمنہ سرینگر سے ٹی آر سی سلام آباد اوڑی پہنچ گئی ،جہاں اس بس میں مزید مسافر وں نے آگے کا سفر کرنے کیلئے اس بس کا استعمال کیا ۔