کاروائیاں تحریک مخالف حربہ:ظفر بٹ

سرینگر//سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے کل تنظیمی اجلاس میں بلائے جارہے نمائندوں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند قائدین کو NIAکے اشو پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے اور اس کے آبرو مندانہ حل پر توجہ دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہNIAاور اس طرح کی دیگر ایجنسیاں اپنے ملکی مفاد کے لئے کام کررہی ہیںالبتہ ہمیں اس سلسلے میں خود پر خوف کی کیففیت طاری کرنے کے بجائے اس بات کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر بٹ نے بار ایسوی ایشن کے حالیہ انتخابات میں ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم ،ایدوکیٹ جی این شاہین ،مشتاق احمد ڈاراور دیگر منتخب عہدہ داروں کو ان کے انتخاب پر مبارک پیش کی۔ ظفر اکبر نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے محرم کے جلوسوں پر پابندی اور اعزا داروں پر طاقت کے بے تحاشا استعمال کی سخت الفاظ کی