کابل میں بم دھماکہ3 ہلاک

کابل//افغانستان کی راجدھانی کابل کے پاس مشرقی صوبہ میں ہوئے خودکش بم دھماکہ میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا نے وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالہ سے بدھ کویہ اطلاع دی ۔ بتایا جاتاہے کہ کابل سے تقریبا 11کلومیٹر دور خودکش حملہ آور نے بھیڑ میں گھس کر خودکو دھماکہ سے اڑا لیا ۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اسپیشل کمان یونٹ کی عمارت کے صدر دروازے پر کیاگیا۔ملک میں سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔