کئی کنبوں پر مشتمل گوجروں کا ڈھوک آگ کی واردات میں خاکستر

محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژن بانہال کی تحصیل کھڑی کے رتن علاقے میں بدھ کی منگل اور بدھ کی رات آگ کی ایک واردات میں باوا کے گوجروں کی ایک بڑا سیزنل مکان آگ کی کی ہولناک واردات میں جل کر راکھ ہوگی ہے اور مال مویشیوں کیساتھ رتن کی سرسبز چراگاہوں کا رخ کرکے اپنے اہل و عیال کی کفالت کرنے والے چھ کنبے گرمیوں کے مکان سے محروم ہوگئے ہیں اور وہاں رکھا ہوا ان کا ضروری سامان بھی جلکر خاک ہوگیا ہے۔ یہ ڈھوک میں عطا محمد علی نور محمد ، محمد شفیع ولد نور محمد، خدا بخش ولد محمد عبداللہ، نظیر احمد اور شبیر احمد ولد علی محمد، نیک عالم کی مشترکہ گھر تھا۔ متاثرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ کی اس واردات میں غریب کنبوں کے ضروریات زندگی تباہ ہوئے ہیں اور جمعرات کے روز انہوں نے اس بابت پولیس پوسٹ کھڑی میں آتشزنی کی اطلاع دی۔ انہوں نے غریب کنبوں کے حق میں ضلع اور تحصیل انتظامیہ سے مدد اور معاونت کی اپیل کی ہے۔ یہ کنبے گرمیوں کے پانچ چھ مہینے مہو منگت کے اوپر رتن ، ناون ، دبدلو کے سبزاروں اور چراگاہوں میں اپنے مال مویشیوں کو لیکر ان ہی ڈھوکوں میں گذارہ کرکے کسمپرسی سے گزر رہی اپنی زندگی کا گزارہ کرتے ہیں ہیں۔