کئی سیاسی ، سول سوسائٹی وفودکی وزیر داخلہ سے ملاقات

سرینگر//کئی سیاسی جماعتوں کے وفود نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دلائی ۔برسر اقتدار پی ڈی پی کے وفد کی سربراہی سینئر وائس پریذیڈنٹ محمدسرتاج مدنی ، نیشنل کانفرنس پارٹی کی سربراہی پارٹی کے ورکنگ پریذیڈنٹ اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ ،بی جے پی پارٹی کے ریاستی صدر ست شرما ، کانگریس پارٹی کی سربراہی محمد مظفر پرے ، پیپلز کانفرنس کے پارٹی پریذیڈنٹ اور وزیر سجاد غنی لون ، پی ڈی ایف کے حکیم محمد یاسین ، ڈیموکریٹک پارٹی ( نیشنلسٹ) غلام حسن میر، عوامی اتحاد پارٹی انجینئر رشید ،کشمیر سوسائٹی فاروق رینزو نے کی ۔دیگر وفود جنہوںنے مرکزی داخلہ وزیر سے ملاقات کی میں جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی ، آل جے اینڈ کے پنچایت ایسو سی ایشن ، آل پارٹی سکھ کواڈنیشن کمیٹی اور اکھل بھارتیہ ودھیاتھی پریشد شامل ہیں۔مرکزی ہوم سیکرٹری راجیو گابا بھی ان میٹنگوں کے دوران موجود تھے۔