کئی ریسوینگ اسٹیشنوں میں فیڈروں کی سر نو تنصیب

 
سرینگر//پی ڈی ڈی سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشنز اینڈ مینٹننس کی ایک اطلاع کے مطابق شالہ ٹینگ ،بمنہ ریسوینگ اسٹیشنوں میں فیڈروں کی از سر نو تنصیب اور کچھ مقامات پر ضروری مرمت کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر شہر کے متعدد علاقوں میں 18سے 24جولائی کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔شالہ ٹینگ ریسوینگ اسٹیشن میں 11کے وی فیڈر نمبر4اور5کو نئے سرے سے نصب کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں 18اور21جولائی کو صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔اقبال آباد بمنہ میں 630کے وی بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے پیش نظر بمنہ ریسوینگ اسٹیشن کے فیڈر نمبر3اور 5سے بجلی سپلائی ہونے والے علاقوں میں 18جولائی کو صبح 10بجے سے ساڑھے11بجے تک جبکہ فیڈر نمبر 5کے تحت آنے والے علاقوں میں 19جولائی کو 11بجے سے12بجے دوپہر تک متعلقہ علاقوں میں سپلائی متاثر رہے گی ۔اسی طرح ایس کے آئی سی سی کے نزدیک 33کے وی ٹوٹی ہوئی چینل کو بدل دیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 33 کے وی چشمہ شاہی سنطور لائین (ریسوینگ اسٹیشن بچھوارہ ) کے تحت آنے والے علاقوں میں 18جولائی کو صبح9بجے سے شام4بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی۔ادھر ریسوینگ اسٹیشن پی سی ڈیپو میں ضروری مرمت کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں 18،21،22،اور24جولائی کو صبح9بجے سے شام 6بجے تک بجلی بند  رہے گی ۔ ریسوینگ اسٹیشن سلک فیکٹری میں بھی ضروری مرمت کے پیش نظرفیڈر نمبر2کے تحت آنے والے علاقوں میں 18اور 20جولائی کو صبح11بجے سے دوپہر3بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔