تھنہ منڈی // سب ڈویژن منڈی کی پنچایت منیہال گلی میں لوگوں نے ٹاٹا کمپنی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے ٹاوروں کی وجہ سے ان کے رہائشی مکانات اور زمین زد میں آ گئی ہیں۔ مکینوں کے مطابق 15- 2014 میں جب ٹاٹا کمپنی یہ ٹاور لگا رہی تھی تو منع کرنے کے باوجود کمپنی نے یہ ٹاور غیر مناسب اور غلط جگہوں پر نصب کر دئیے اور ان کے اردگرد کھڈوں اور دیواروں کو تعمیر نہیں کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے یہ زمین کھسکتی رہیںجس کی وجہ سے ان کے مکان اور زمینیں ختم ہو چکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ٹاٹا کمپنی نے ٹاور لگاتے وقت جب جگہ کا انتخاب کیاتو اس وقت لوگوں کی کوئی بات نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے اب ان کا نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایک خصوصی ٹیم بھیجی جائے جو نقصان کا جائزہ لے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔
کئی رہائشی مکانا ت بجلی کے ٹاوروں کی زد میں آگئے
