کئی اضلاع میں آج ڈگری کالج اور ہائر سکنڈی سکول بند رہیں گے

 سرینگر// وادی کے کئی اضلاع میں آج ڈگری کالج اور ہائر سکنڈی سکول بند رہیں گے ۔حکام کے مطابق سرینگر ضلع میں آج تمام کالج بند رہیں گے تاہم دیگر تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔بارہمولہ ضلع میں ڈگری کالج سوپور اور بائز ہائر سکنڈری سکول بند رہیں گے ۔ادھر گاندربل اورپلوامہ اضلاع میں قایم ڈگری کالجوں اور ہائت سکنڈری سکولوں میں درس د تدریس کا عمل معطل رہے گا ۔ڈی سی شوپیان کے مطابق شوپیان ضلع میں ڈگر ی کالج اور تمام سرکاری اور نجی ہائر سیکنڈری سکول بند رہیں گے ۔ادھر بانڈی پورہ میں ڈگری کالجز اور ہائر سکنڈری سکولوں کے ساتھ ساتھ ہائی سکول باغ بانڈی پورہ میں بھی درس و تدریس کا عمل معطل رہے گا ۔اننت ناگ قصبہ میں ڈگری کالجز اور ہائر سکینڈری سکول بند رہیں گے تاہم ضلع کے دیگر علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے ۔کپوارہ میں ڈگری کالج ہندوارہ ،ہائر سکینڈری سکول لنگیٹ اور ویلگام میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔