ژین دیوسرکولگام میں خونریز تصادم | غیر ملکی سمیت 2ملی ٹینٹ ہلاک

خالد جاوید+عارف بلوچ
کولگام+اننت ناگ//ژین دیوسر کولگام نامی گائوں میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز میں خونین تصادم آرائی ہوئی جس میں ایک غیر ملکی سمیت 2ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے۔ تصادم آرائی میں ایک مکان تباہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد 9آر آر اور  118بٹالین سی آر پی ایف کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔دوران شب لگ بھگ صبح سوا 4بجے جب محاصرہ کیا جارہا تھا تو بستی سے 2ملی ٹینٹوں کا گذر ہوا جنہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائر کھول دیا اور دونوں ملی ٹینٹ جہانگیر احمد ملہ ولد علی محمد کے مکان میں گھس گئے۔اس موقعہ پر سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی اور گائوں کے کچھ افراد کی کڈمات بھی لی گئیں لیکن ملی ٹینٹوں نے ایسا نہیں کیا۔صبح ساڑھے 5بجے کے قریب دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔ طرفین کے درمیان سہ پہر 3بجے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کت دوران رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوا اور دونوں ملی ٹینٹ مارے گئے۔پولیس نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹینٹ بشمول ایک پاکستانی کمانڈر حیدر مارا گیا اور ان کی لاشیں مقابلے کی جگہ سے برآمد کی گئیں۔ دوسرے مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت ددرکوٹ کولگام کے شہباز احمد شاہ کے طور پر ہوئی، جو 2ہفتے قبل ملی ٹینٹوں کی صف میں شامل ہوا تھا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق حیدر بہت مطلوب تھا۔جو شمالی کشمیر میں دو سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم تھا اور حال ہی میں اس نے اپنا اڈہ جنوبی کشمیر منتقل کیا تھا۔ وہ کئی دہشت گردی کے جرائم، شہری مظالم اور مختلف ہلاکتوں میں ملوث گروہوں کا حصہ تھا جس میں10نومبر 2021 کو گلشن چوک بانڈی پورہ میں پولیس اہلکاروںمحمد سلطان اور  فیاض احمد کی حالیہ ہلاکتیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ وہ 11فروری 2022 کو نشاط پارک بانڈی پورہ کے قریب ناکہ پارٹی پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں ایس پی او زبیر احمد مارا گیا  جب کہ 4 دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں 3 پولیس اہلکار اور بی ایس ایف کا ایک اے ایس آئی شامل ہے۔ شہباز شاہ 13اپریل کو کولگام کے علاقے کاکرن میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ستیش کمار سنگھ کے قتل میں ملوث تھا۔۔آئی جی پی کشمیر نے اس آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور مشترکہ ٹیم کو کامیاب آپریشن کرنے اور مطلوب پاکستانی ملی ٹینٹ حیدر کو ہلاک کرنے پر مبارکباد دی۔انکانٹر کے مقام سے 01 Ak-56 بمعہ 4 میگزین، 1 پستول مع میگزین، 1 UBGL، 1 پاچ اور لشکر طیبہ کے شناختی کارڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

 

 

 

در اندازی کی کوشش ناکام | سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں جنگجو ہلاک 

سمت بھارگو+رمیش کیسر 

راجوری//راجوری ضلع کے سرحدی علاقہ میں فوج کی جانب سے ہفتے کے روز دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا جس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ 07 مئی کو دوپہر کے اوقات میں، ایک چوکس آرمی گشت نے نوشہرہ کے لام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔فوج نے بتایا کہ دہشت گرد کی لاش اور دیگر ساز و سامان کو بر آمد کرلیا گیا ہے ۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا تھا کہ راجوری لام علاقے میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا اور تلاشی شروع کی گئی۔اس آپریشن کے دوران لائن آف کنٹرول کے اگلے مقام پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

 

 

 

پلوامہ کے دو ملی ٹینٹ بانڈی پورہ سے گرفتار

عازم جان

بانڈی پورہ// یہاں ضلع ہیڈکوارٹر کے نزدیک ایک گائوں میں پلوامہ کے دو نوجوان حراست میں لئے گئے، جنہیں پولیس نے ہائبرڈ ملی ٹینٹ قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق آرہ گام بانڈی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران27سالہ عابد علی ولد ولی محمد پرے اور21سالہ فیصل حسن پرے ولد غلام حسن  ساکنان ہر پورہ اچھن پلوامہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان سے ہتھیار و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ دونوں کیخلاف کیس درج کیا گیا ہے۔