بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے ژُکر علاقے میں دو سال قبل جموں کشمیر بنک کیلئے ایک عمارت تعمیر کی گئی تاہم ابھی تک بنک شاخ کو چالو نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں،خاص کر تاجر وں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اگر چہ جموں کشمیر بنک کیلئے بنائی گئی اس عمارت پر حکام نے دو سال قبل بورڑ بھی چڑھایا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک بنک شاخ کو چالو نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس عمارت بنک شاخ قائم کرنے کیلئے تعمیر کیا گیا تھا تاہم بنک کا کام کاج ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کھاتہ داروں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ لوگوں نے بنک حکام سے مطالبہ کیا کہ عام لوگوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات پیش نظر رکھتے ہوئے بنک عمارت میں کام شروع کیا جائے ۔
ژُکر پٹن میں جموں کشمیر بنک کیلئے مخصوص عمارت
