ڈی ڈی سی کشتواڑ نے لیچھ دیہ رام میں واٹر سپلائی سکیم کا سنگ بنیاد رکھا

 کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر کشتواڑانگریز سنگھ رانا نے لیچھ دیہ رام علاقے میں پانی کی سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ سکیم 995.58 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہی ہے جس سے قصبہ کشتواڑ میںہزاروں کی آبادی کو فائدہ ملے گا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشواڑ محمد حنیف ملک، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال، اے سی ڈی انیل کمار، ایکسین پی ایچ ای سد یش کمار کوتوال ،تحصیلدار کشتوار پرمود کمار کے علاوہ دیگرمتعلقہ حکام بھی موقعہ پرموجود تھے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے پر کشتواڑ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اوربتایاکہ اس سے ملحقہ علاقوں خاص طور پر لچھیمر، لچخانہ اور سنگرا م بھاٹہ کو پانی کی فراہمی ہوگی ۔انہوں نے بتایاکہ مجموعی طور پر اس سے 9900 سے لوگوں کو پانی کی سہولیات فراہم ہوگی۔ پوہی، باندرنہ ، بیروار ، زیلانہ، چیرہار، کمل پورا، سنگرام بھاٹہ، پی ڈی سی کالونی، ڈی سی آفس کمپلیکس، ویسر، کلولڈ اور پنڈت گام کے علاقوں کوبھی اس سکیم سے فائدہ ملے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ حکومت ہر گھر میں پانی کی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کا صحیح استعمال کریں اور اسے ضائع نہ ہونے دیں اور اس کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ مستقبل کی نسلوں کے لئے پانی کے ہر قطرے کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے پی ایچ ای حکام کو ہدایت دی کہ 15 اگست سے قبل نہر نائی گڑھ کا پانی کشتواڑ شہر کو فراہم کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے بات چیت کی اور ان کی دشواریوں کو سنا اور تمام جائز دشواریوں کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے کہا کہ وہ مرکزی و ریاستی معاونت والی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔