ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ کا بلاک ٹھکرائی کا دورہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے بلاک ٹھکرائی کی متعدد پنچایتوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے ٹھکرائی کے کیشوان، انجول و پکالن و سراوہ علاقے کا دورہ کیا۔ضلع ترقہاتی کونسل کی چیئرپرسن کا پہلا دورہ تھا۔انہوں نے علاقے کے غریب لوگوں کو درپیش حقیقی مسائل کو صبر سے سنا۔ علاقے میں بنیادی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا اب بھی فقدان ہے۔ پوجا ٹھاکر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ٹھکرائی علاقہ کی خوشحالی اور مجموعی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ سرپنچ انجول دیشا دیوی نے انہیں علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیاجن میں انجول سڑک کی بلیک ٹاپنگ ، سکولی عمارتوں کی مرمت ، سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی ، صحت کے مراکز میں بنیادی ادویات اور عملے کی عدم دستیابی ، دفاتر میں رشوت خوری کا روکنا اور دیہی ترقیات کے محکمے کو منظم کرنے کی ضرورت ، واٹرشیڈ ڈیپارٹمنٹ ، اور دیگر اہم دفاتر کی علاقہ میں کام کو یقینی بناناشامل تھے ۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹھکرائی بلاک کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ علاقے کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کی تمام ترقیاتی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے دیکھیں گی اور اگر کوئی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی بدکاری جیسے منشیات یا کسی دوسرے سماجی جرائم کا شکار نہ ہوں۔ چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے سرپنچ کو یقین دلایا کہ تمام مسائل جلد ہی اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھاکر مشاورت سے حل کیے جائیں گے ۔