ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا پکل ڈول پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف احتجاج جاری

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن و ڈی ڈی سی ممبر دچھن پوجاٹھاکر گزشتہ تین روز سے پکل ڈول پن بجلی پاورپروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف ڈنگڈورو میں ڈیم سائٹ پر دیگر ڈی ڈی سی ممبران،پی آر آئی ممبران و مقامی لوگوں کے ہمراہ احتجاج پر ہے۔ چیئرپرسن نے بتایا کہ جن مقامی لوگوں نے اپنی زمین پاور پروجیکٹ میں کھوئی ہے، انھیں کمپنی روزگار نہیں فراہم کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ باہر سے لاکر لوگوں کو کمپنی میں روزگار دیاجارہا ہے لیکن زمین کھونے والے افرادروزگار سے محروم ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہاں کی مقامی ڈی ڈی سی ممبر ہے جبکہ انھیں ان غریب عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے جہاں انھوں نے اپنے گھر زمینیں کھوئی ہیں جبکہ آر آر پلان ابھی تک  نہیں دیا گیا جسے مقامی لوگ سخت پریشان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اس پاور پروجیکٹ سے انکا سب کچھ ختم ہوا لیکن باجود اسکے انھیں انکا حق نہیںدیا جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ اگر کمپنی نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہمیں اس کمپنی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اورکمپنی کا کام بند کرایا جائے گا۔ٹھاکر نے کہا کہ جب تک نہ سبھی مطالبات پورے ہونگے ،احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہناتھا کہ اگرچہ انھوں نے ڈویژنل کمشنر جموں سے بھی رابطہ کیا اور انھوں نے کہا کہ سبھی مدعوں کو لیکر بات ہوگی لیکن کچھ ٹھوس نہیں ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ چھ ماہ قبل بھی چیئرپرسن نے پاوپرجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے خلاف کئی روز تک احتجاج کیا تھا جسکے بعد ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیاتھا ۔