ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا پونچھ اسمبلی سیٹ کی ڈی ریزرویشن کا خیرمقدم

پونچھ//حد بندی کمیشن کی رپورٹ میں کی گئی ترمیم کا ضلع ترقیاتی چیئرپرسن پونچھ تعظیم اختر نے خیر مقدم کیا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے پونچھ اسمبلی سیٹ کو ڈی ریزرو کرنے کے لیے حد بندی کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سب کے لیے کھلے رہنے سے ترقیاتی عمل مزید آگے بڑھے گا اور پونچھ کے متحرک اور ہم آہنگ کلچر کی بہتر نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے ضلعی ترقیاتی کونسل کے قیام کے بعد سے کئے گئے عوامی کاموں پر روشنی ڈالی اور ڈی ڈی سی کے انتخابات کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے پونچھ کے لوگوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے انتھک محنت کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو جلد پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور قانون ساز اسمبلی کے قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے سے خوش ہیں اور ان کی شکر گزار ہیں۔