پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے مختلف محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں ضروری اشیاء کے اسٹاک کی پوزیشن اور موسم سرما کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ڈی سی نے بجلی اور پانی سمیت ضلع میں موسم سرما کی مجموعی تیاریوں راشن کی دستیابی، ایندھن، ایل پی جی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، ادویات کا ذخیرہ، ایمبولینس، عوامی مسائل کو سننے کیلئے کنٹرول روم، برف صاف کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات ضلع میں بجلی کی فراہمی کے منظر نامے کا مفصل جائزہ کیا اور لیتے ہوئے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سب ڈویڑنوں میں تمام اشیاء کا زخیرہ کریں انہوں محکمہ بجلی کے ایکس ای اینز کو ٹرانسفارمرز کا سٹاک برقرار رکھیں اور برف باری کی وجہ سے بجلی میں خلل پڑنے کی صورت میں بجلی کی فراہمی کی بحالی کیلئے آدمیوں اور مشینری کو تیار رکھنے کو کہا۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے سے کہا کہ وہ ضلع میں خوراک اور ایل پی جی کے وافر سٹاک کا بندوبست کریں تاکہ لوگوں کو برف باری اور سردیوں کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ موسم کی خرابیوں کی وجہ سے درپیش مسائل کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے اور سردیوں کے مہینوں میں برف باری کی وجہ سے پانی، بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کی بندش کو یقینی بنانے کیلئے تیار رہیں۔انھوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع ہسپتال اور تمام سب ضلع ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، ایمبولینس خدمات کو یقینی بنائیں، خاص طور پر برف سے جڑے علاقوں میں اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں تمام ہسپتالوں میں ہیٹنگ کا مناسب نظام بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ٹورازم سے کہا کہ وہ موسم سرما کے سیاحتی مقام کی تفصیل تیار کر کے ڈی سی آفس میں جمع کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکس ای این آر اینڈ بی پونچھ، ایکس ای این پی ایم جی ایس وائی پونچھ/مینڈھر، مغل روڈ اور بی آر او کے او سی کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آدمیوں اور مشینری کو تیار رکھیں اور تمام سڑکوں کے رابطے کو برقرار رکھیں اور اسے ایڈوانس میں نافذ کریں۔ ڈی سی نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر عابد حسین سے کہا کہ وہ بے سہارا مزدوروں/غریبوں، بے پناہ، بے گھر افراد کی فہرست بنائیں جو سڑکوں پر رہتے ہیں تاکہ انتظامیہ انہیں ریڈ کراس کے تحت موسم سرما میں کمبل یا پناہ گاہ فراہم کرنے میں مدد کر سکے۔ دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں راج پورہ لائم اسٹون بلاک کی ای نیلامی کیلئے NOCs کے اجراء کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ضلعی سطح کی سنگل ونڈو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی ڈی سی پونچھ نے موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا
