ڈی ڈی سی ممبران نے ہسپتال کا جائزہ لیا

سرنکوٹ//ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے سرنکوٹ میں سرکاری ہسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔دورے کے دوران ڈی ڈی سی ممبر سہیل ملک اور شاہنواز چوہدری نے بلاک میڈیل آفیسر سرنکوٹ ذوالفقار چوہدری سے ہسپتال کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا ۔دونوں ممبران نے ہسپتال میں دستیاب مشینری کا معائینہ کرتے ہوئے طبی شعبہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے شاہنواز چوہدری نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے دہلی جیسے بڑے شہروں میں حالت انتہائی تشویش ناک حد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ سرنکو ٹ و ملحقہ پسماندہ دیہات میں احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غریب لوگ اخراجات کیساتھ ساتھ وائرس سے بھی بچ سکیں ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ ایس او پیز کر سختی کیساتھ عمل کریں ۔